اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جٹالہ اور ملک خالد محمود وارن نے بلدیہ اور ریسکیو کے دفاتر میں پرچم کشائی کی
تقریب یوم آزادی پاکستان میں ایس ایچ او سٹی فیصل امین صحافیوں،شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
احمد پورشرقیہ (نامہ نگار)14 اگست یومِ آزادیِ پاکستان کے حوالے سے بلدیہ احمد پور شرقیہ میں تقریب پرچم کشائی،پولیس پریڈ اور پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کے بعد ایم پی اے ملک خالد بابر وارن اور اسسٹنٹ کمشنراحمد پورشرقیہ ڈاکٹرفیاض علی جتالہ نے 14 اگست کو پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے پودے لگائے- تقریب یوم آزادی پاکستان میں ایس ایچ او سٹی فیصل امین صحافیوں،شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی – جشن آزادی کی دوسری تقریب پرچم کشاٸی ریسکیو 1122 کے دفتر میں ہوٸی جہاں ایم پی اے ملک خالد وارن اے سی فیاض علی جتالہ اور انچارج ریسکیو عابد رحیم نے پرچم کشاٸی کی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی اس موقع پر ریسکیو 1122 کے دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی بعدازاں ریسکیو ملازمین کو ان کی بہتر کارکردگی پر اسناد دی گئیں