یونین کونسلز کے سیکرٹریز ہر گاؤں میں ہونے والی صفائی کی ایکٹیوٹی تصویر کے ساتھ بھیجا کریں اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد

جس گاؤں میں صفائی کا انتظام شروع ہو چکا وہاں سے گورنمنٹ کی شرائط کے مطابق وصولی بھی شروع کی جائےاسسٹنٹ کمشنرکی ہدات
اب گاؤں چمکیں گے مہم کے حوالے سے جناح حال میں نمبردار صاحبانِ، و یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور پٹواریوں کا اجلاس
اوچ شریف(کرائم رپورٹر) اب گاؤں چمکیں گے مہم کے حوالے سے جناح حال میں تمام نمبردار صاحبانِ، و یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور تمام پٹواریوں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے احمد پور شرقیہ کی تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کو یہ ہدایات جاری کی کہ ہر گاؤں میں ہونے والی صفائی کی ایکٹیوٹی تصویر کے ساتھ بھیجا کریں اور تمام نمبرداران کو یہ بھی تنبیہ کی گئی کہ جس گاؤں میں صفائی کا انتظام شروع ہو چکا ہے وہاں سے گورنمنٹ کی شرائط کے مطابق وصولی بھی شروع کی جائے اسی طرح پٹواریوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ دیہات کی یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کو اگرکوئی مشکلات پیش آ رہی ہیں تو ان کی بھرپور معاونت کی جائے اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں اور ہر انے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش ائیں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اجلاس میں نائب تحصیلدار ملک حضور بخش منور شاہ بھی موجود تھے۔