Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی اوچشریف غیر قانونی طور پر کمرشل دوکانات تعمیر کرنے والے مالکان کو تین دن کی مہلت

AC Faisal Ahmed gives three days time to illagegal constructed building holders to get approved their maps

نقشہ منظور کرانے کی سختی سے ہدایات عمل درآمد نہ کرنے والے مالکان کی کمرشل عمارتوں کو مسمار کر دیا جائے گا صحافیوں سے گفتگو

اوچشریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شہر بھر کا وزٹ غیر قانونی طور پر کمرشل دوکانات تعمیر کرنے والے مالکان کو تین دن کی مہلت نقشہ منظور کرانے کی سختی سے ہدایات عمل درآمد نہ کرنے والے مالکان کی کمرشل عمارتوں کو مسمار کر دیا جائے گا – اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد تفصیل کے مطابق اوچشریف میں بغیر نقشہ منظور تعمیر ہونے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ کے ہمراہ کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مالکان کو نقشہ منظور کرانے اور سرکاری خزانے میں فیس ادائیگی کی تین دن کی مہلت اگر بروقت رقم ادا نہ کی گئی تو غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارتوں کو سرکاری مشینری کے زریعے مسمار کر دیا جائے گا شہری حضور بخش اور منظور حسین نے اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل طور پر یقین دہانی کرائی مقرر کردہ وقت پر ہم فیس ادا کریں گے ہماری تعمیر شدہ دوکانات کو مسمار نہ کیاجائے اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کے مالکان اپنے نقشہ جات منظور کرا لیں نقشہ منظور نہ ہونے کی صورت میں غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کر دیا جائے گا اس موقع پر قاضی محمد نعیم،سجاد حسین جھلن، محمد آفاق علی،کے علاوہ میونسپل کمیٹی کا تمام عملہ اور مشینری ہمراہ تھی۔

مزید پڑھیں