اوچشریف کو 2 مرتبہ تحصیل نظامت ملنے اور 4 مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست حاصل کرنے کے باوجود علاقہ بدستور پسماندگی کا شکار چلا آ رہا ہے
شکستہ سڑکیں ، صاف پانی کی نایابی ، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی اور سیوریج کا ناقص نظام عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ چڑا رہا ہے
امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں اوچشریف اور چنی گوٹھ کے سینئر صحافیوں کے گروپ سے خوشگوار ماحول میں گفتگو
اوچ شریف (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ آئے روز سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے علاقہ ، ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان کا مقصد صرف ذاتی مفادات کا حصول ہے عوام ان مفاد پرستوں سے ہوشیار ہوں اور ان کے جھانسے میں نہ آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے اپنے دفتر میں اوچشریف اور چنی گوٹھ کے سینئر صحافیوں خواجہ غلام شبیر اور چوہدری شاہد بشیر و دیگران پر مشتمل ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ 2002 تا 2020 کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں 2 مرتبہ احمد پور شرقیہ کی تحصیل نظامت اوچشریف کو ملنے اور 4 مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست حاصل کرنے کے باوجود این اے 166 کا قومی حلقہ تو درکنار صوبائی حلقہ پی پی 250 اوچشریف بدستور پسماندگی و محرومیوں کا شکار چلا آ رہا ہے 20 سال کے مسلسل اقتدار سے لطف اندوز ہونے کے باوجود علاقہ میں بے روزگاری ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں سیوریج کا ناقص نظام ، صاف پانی کی نایابی ، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی ان عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 برسوں سے مسلسل عوام سے رابطے میں ہیں اپنی عوامی خدمت کا ان کا مشن بلا کسی روک ٹوک جاری رہے گا عباسی خاندان کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے ہمارا سابق ریاست بہاولپور کے باشندگان کے ساتھ 300 سو سالہ پرانا رشتہ ہے جسے کوئی مائی کا لعل ختم نہیں کر سکتا پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ وہ ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ عملی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں گفتگو کی اور ان کے بعض سوالات کے آف دی ریکارڈ جواب دیے