Advertisements

عبداللطیف فاونڈیشن حاصل پور کے زیر اہتمام راجہ چوک سے ختم نبوت چوک تک افواج پاکستان کی حمائیت میں اظہار تشکر ریلی

Abdul Lateef Foundation Hasilpur Rally
Advertisements

حاصل پور : عبداللطیف فاونڈیشن حاصل پور کے زیر اہتمام راجہ چوک سے ختم نبوت چوک تک افواج پاکستان کی حمائیت میں اظہار تشکر ریلی زیر قیادت محمد وسیم چیرمین عبداللطیف فاونڈیشن  علی احمد علامہ عامر رضا مدنی سالم چوہدری خضر حیات ایڈووکیٹ صابر مغل شیخ سلیم ناصر قاضی محمد احمد محمد یاسر تحریک لبیک نکالی گئی

ریلی بلدیہ چوک کچھری چوک سے ختم نبوت چوک پہنچی جہاں پر ریلی سے جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی ذوالفقار علی قائم خانی منھاج القران کے صدر سالم چوہدری علامہ عامر رضا مدنی اعجاز نسیم کاہلوں خضر حیات ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہماری پاک افواج بھارت کے ساتھ معرکہ میں سرخ رو ہوئی افواج پاکستان نے دیدہ دلیری بہادری جرات مندی کا ثبوت دیتے ہوئےتین گھنٹے کے اندر اندر بھارتی سورماوں کو عبرت ناک سکشت سے دوچار کرکے اپنی طاقت دنیا پر عیاں کردی پاکستان پر اللہ کا خصوصی کرم ہے اس کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے اور پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے گا

Advertisements