سینئر لیگی رہنما عبد الجبار گردیزی مسلم لیگ ن لیبر ونگ ضلع بھاولپور کے کوآرڈینیٹر مقرر
Advertisements
احمدپور شرقیہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پاکستان کے قائمقام صدر غلام قادر جٹ نے لیبر ونگ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں اور مقامی ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد محلہ سرور شاہ احمد پور شرقیہ کے رہائشی سینئر لیگی رہنما عبد الجبار گردیزی کو مسلم لیگ ن لیبر ونگ ضلع بھاولپور کا کوآرڈینیٹر مقرر کر کے باضابط نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور اُنہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھاولپور کی تمام تحصیلوں کے دس صوبائی حلقوں کی تنظیم سازی کر کے ایک ماہ کے اندر مرکزی سیکرٹریٹ لاہور رپورٹ کریں
Advertisements