Contact Us

شرافت کی سیاست عباسی خاندان کا طرہ امتیاز, کبھی بھی اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام نہیں لیا پرنس بہاول عباسی 

PMLN delegation meets Crown prince Bahawal Abbasi

حلقہ کی برادریوں کے علاوہ سیاسی،سماجی شخصیات اور سابق بلدیاتی ارکان نے مجھے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےعوام مجھے اپنے قیمتی ووٹوں سے نواز کر پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے

مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں صدیق آثم ,سماجی شخصیات مہر سعید احمداور سید محمدشکیل شاہ  سےصادق گڑھ محل  کے دفتر میں ملاقات 


احمدپور شرقیہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں صدیق آثم اورسماجی شخصیات مہر سعید احمداور سید محمدشکیل شاہ کے ہمراہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی نوابزادہ بھاول عباس خان عباسی سے تاریخی صادق گڑھ محل میں قائم ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے قومی حلقہ  کے متعلق سیاسی و سماجی اموراور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیاجس پرنوابزادہ بھاول عباس خان عباسی نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے نتیجے میں قائم ہونے والے قومی حلقہ سے میر ے والد محترم نواب صلاح الدین عباس عباسی چار مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے مذکورہ حلقہ کی مقتدر سیاسی سماجی شخصیات،زمیندار،کسان،تاجروں،دکانداروں،مذہبی اور عام شہریوں کی بھر پور خدمت کی تھی اور علاقہ کی ترقی کیلئے بھی خوب کام کیا تھااس لیے مجھے قوی امید ہے کہ اب بھی حلقہ کی عوام مجھے اپنے قیمتی ووٹوں سے نواز کر پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے۔ مزید انہوں نے بتایاسادات،واران، ڈاہر،ڈاونج،قریشی،ہاشمی،خاکوانی،اعوان، پٹھان،مہر،ملک،شیخ،کھوکھر، بھٹہ،سیال،بھٹی،چٹھہ،جٹ، آرائیں،راجپوت و دیگر برادریوں  کے علاوہ سیاسی،سماجی شخصیات اور سابق بلدیاتی ارکان نے مجھے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کیونکہ مذکورہ برادریوں کی سرکردہ شخصیات اور سابق بلدیاتی ارکان کو مکمل یقین ہے کہ میرے آباؤ اجداد کی سیاسی شخصیات نے ہمیشہ عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہے اور ان کی معیار زندگی کو بہم عروج پہنچانے اور ان کے درینہ مسائل کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے جبکہ شرافت کی سیاست بھی عباسی خاندان کا طرہ امتیاز ہے ماضی میں کبھی بھی عباسی خاندان کی سیاسی شخصیات نے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام نہیں لیابلکہ اپنے سیاسی مخالفین کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں اس موقع پر وفد کے ارکان نے نوابزادہ بھاول عباس خان عباسی کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاو ن یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں