Advertisements

سمہ سٹہ ظفر نامی بد بخت بیٹے نے کسی کے وار کر کے اپنے ضعیف باپ کوموت کی نیند سلا دیا

"A wretched son named Zafar from Sama Sata murdered his elderly father."
سمہ سٹہ : نواحی بستی میں بد بخت بیٹے ظفر کے ہاتھوں جان بحق ہونے والے باپ خان محمد کی تصویر
Advertisements

بد قسمت مقتول خان محمد نے ظفر سے استفسار کیا تھاکہ وہ کہاں سے آ رہا ہے جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اسکا کام تمام کر دیا

اس المناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پی انویسٹیگیشن  چوہدری فرخ جاوید ،ڈی ایس پی صدرشہزاد فیض اور ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ راؤ حسین فیروز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

Advertisements

سمہ سٹہ ( نامہ نگار) افسوسناک واقعہ میں سمہ سٹہ کی نزدیکی بستی میں بدبخت بیٹے نے اپنے ضعیف باپ کو کسی کےوار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا ضعیف والد نے اپنے بیٹے سے یہی پوچھا کہ بیٹے کہاں سے آ رہے ہو ظفر نامی بدبخت بیٹا فصلوں کو پانی لگا کر آ رہا تھا اسکے ہاتھ میں کسی تھی جس سے وار کر کے والدمقتول خان محمد ولد اللّہ وسایا قوم کٹپال عمر تقریباً 65 سال کو بیدردی سے قتل کر دیا ملزم ذہنی طور بہت پریشان آور غصے میں رہتا تھا اور مزاج میں بھی چڑ چڑا پن رہتا تھا – اس المناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پی انویسٹیگیشن چوہدری فرخ جاوید ،ڈی ایس پی صدرشہزاد فیض اور ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ راؤ حسین فیروز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے