Advertisements

حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے متفقہ طور پر ایک ریلی 28 ستمبر بروز سوموار صبح 10 بجے اندرون چوک جامع مسجد سے نکالی جائے گی

"A Unanimous Rally for the Protection of the Two Holy Mosques (Haramain Sharifain) Will Be Held on Monday, September 28, at 10 AM, Starting from Andaroon Chowk Jamia Masjid"
Advertisements

مولانا محمد احمد جالندھری اور حاجی محمد ارشد راجپوت کی صدارت میں مختلف تنظیموں اور جما عتوں کے راہنماؤں کا اجلاس میں فیصلہ ،ریلی تحصیل بازار سے ہوتی ہوئی چوک منیر شہید پہنچ کر اختتام پزیر ہوگی

احمد پور شرقیہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مسجد عباد الرحمن احمد پور شرقیہ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مولانا محمد احمد جالندھری ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت نے کی اجلاس میں مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی

Advertisements

اجلاس میں حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے متفقہ طور پر ایک ریلی نکالے جانے کا اتفاق ہوا ریلی 28 ستمبر بروز سوموار صبح 10 بجے اندرون چوک جامع مسجد سے شروع ہو کر تحصیل بازار سے ہوتی ہوئی منیر شہید چوک پر اختتام پزید ہوگی جہاں شہر بھر کی علمی ادبی سماجی تعلیمی سیاسی مذہبی تجارتی وکلاء صحافی حضرات خطاب کریں گے

اجلاس دو کمیٹیاں بنائی گئی جس میں چار رکنی کمیٹی مشاورت اور ریلی کے معاملات کو دیکھے گی جبکہ پانچ رکنی کمیٹی شہر بھر میں مختلف تنظیموں جماعتوں سول سوسائٹی تجارتی وکلاء کمیونٹی اور سکولز ایسوسییشن کے نمائندہ افراد کو ریلی میں شرکت کے لیے مدعو کریں گے ریلی کے شرکاء کو اپنے ہمراہ پلے کارڈ اور چھوٹے بینر لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے