وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی میں دو روزہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دو روزہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقدہوا۔ اجلاس میں بورڈ اراکین ڈاکٹر محمد افضل، رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ،پروفیسر حمید رضا صدیقی، ممبر سینڈیکیٹ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ایڈیشنل رجسٹرار عارف رموزاور مختلف جامعات سے آئے ہوئے مضامین کے ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پروفیسر کی تعیناتی کے لیے شعبہ سائیکالوجی کے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے۔ ایسو سی ایٹ پروفیسر کی تعیناتی کے لیے شعبہ میڈیا سٹڈیزاور شعبہ آرکیٹیکچرکے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی کے لیے شعبہ پیراساٹیالوجی، پولٹری سائنس، لاء اور انیمل بریڈنگ جنیٹکس کے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے جبکہ لیکچرار کی تعیناتی کے لیے شعبہ ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ایویلوایشن، نیشنل ریسرچ اینڈ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی سنٹر کے امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے جبکہ دوسرے روز ایڈمن آفیسرکی پوسٹ کے لیے انتظامی برانچ کے اہلکاروں کے انٹرویومنعقد ہوئے۔