Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سلیکشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس بغدادالجدید کیمپس میں شروع

Selection Board at iub
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سلیکشن بورڈ کا تین روزہ اجلاس وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں بورڈ اراکین پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنوید اختر، ڈاکٹر محمد افضل، رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ، حمید رضا صدیقی، ممبر سینڈیکیٹ اورڈاکٹر مظہر سعید، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور مختلف جامعات سے آئے ہوئے مضامین کے ماہرین شریک ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی خزانہ دار، ڈپٹی رجسٹرار، ڈپٹی لائبریرین،لیکچرز، فیکلٹی آف کیمپوٹنگ، فیکلٹی آ ف لاء، شعبہ ریاضی، معاشیات کے تقریبا169امیدواروں کے انٹرویو لیے جائیں گے۔