Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کی پرفارمنگ آرٹ سوسائیٹی اور ڈائریکٹور یٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام تین روزہ فیسٹیول

Art Festival in Islamia University Bahawalpur
Advertisements

انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی فیسٹیول کے مہمان خصوصی تھے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی پرفارمنگ آرٹ سوسائیٹی اور ڈائریکٹور یٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام تین روزہ فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول کے مہمان خصوصی انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقدہ سال کے سب سے بڑے فیسٹول میں طلباء وطالبات نے ڈرامائی خاکوں کے ذریعے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر طلباء نے ڈرامائی انداز سے حاضرین کو مختلف سماجی مسائل سے روشناس کرایا۔ فیسٹیول میں موسیقی، علاقائی رقص، سرائیکی جھومر اور گلگت کے اتن کو خوب پذیرائی ملی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان ایڈوائزر پرفارمنگ آرٹ سوسائیٹی نے کہا ہے اس فیسٹیول کا مقصد طلباء وطالبات میں موجود صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پرفارمنگ آرٹ سوسائیٹی طلباء وطالبات کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جواسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کی شخصیت،صلاحیت،اعتمادکی تعمیر اور پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

Advertisements
Art Festival in Islamia University Bahawalpur