Advertisements

بہاول پورمیں پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ مہم 24اکتوبر سے شروع ہوگی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

A three-day campaign to prevent polio in Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور: 5/ اکتوبر:  پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ مہم 24اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے7 لاکھ 99ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے محفوظ رکھنے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد طیب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پریوینٹو میڈیسن)ڈاکٹر خالد ارائیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ، یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر محمد ذاکر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر شیراز، ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا پولیو سے بچاؤ کی مہم کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور بروقت پولیو ٹیموں اور دیگر متعلقہ افسران و سٹاف کی ٹریننگ مکمل کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دورانپانچ سال تک کی عمر کا ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کے تمام اموربطریق احسن انجام دئیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے کہا کہ اس اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد ارائیں نے پولیو مہم کے انتظامات بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 24سے26 اکتوبر تک پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور اس دوران کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو27 اور28 اکتوبر کو کیچ اپ ایکٹویٹی کے تحت پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے لیے 3168موبائل ٹیمیں،195 فکسڈ ٹیمیں اور136ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔