سمہ سٹہ کے نواحی علاقہ کے سات سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ ڈالا، بچہ موقع پر جاں بحق

a-seven-year-old-boy-was-killed-by-stray-dogs

سمہ سٹہ(نامہ نگار)سمہ سٹہ سات سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ ڈالا بچہ موقع پر جاں بحق سمہ سٹہ کے کے نواحی علاقہ موضع راجہ والا کے رہائشی عبدالستار شاہ کے سات سالہ بیٹےآیان علی گھر سے پیسے لے کر گولیاں ٹافیاں لینے گیا واپس گھر آ رہا تھا کہ فصل کماد کے قریب 45 آوارہ کتوں نے ایان علی پر حملہ اور ہو گئے کمر بازو اور ٹانگیں اور سر پر بری طرح کاٹ کر چیر پھاڑ ڈالا بچہ تین چار گھنٹے زخمی حالت میں سولنگ پر پڑا رہا اطلاع پر والدین کو پتہ چلنے پر بچے کو گھر لے گئے بچے کی حالت دے کر والد نڈہال ہوگئے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں آوارہ کتوں کا راج ہے جو آئے روز کتے کاٹنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں متعدد بار اطلاع کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہ کیا گیا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے فلفور آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے

مزید پڑھیں