پاک افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی آج شام قاضی عدنان فرید کی قیادت میں نکالی جائے گی ملک عثمان رشید
Advertisements
شہری استحکام پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کرکے پاک افواج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں سابق چیئرمین بلدیہاحمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ : پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے استحکام پاکستان ریلی آج 27 مئی بروز ہفتہ شام قاضی ہاؤس سے پاکستان مسلم لیگ نون کے ضلعی سینیئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے کی قیادت میں نکالی جائے گی اس امر کا اعلان سابق چیئرمین ملک عثمان رشید نے کیا ہے
Advertisements
انہوں نے بتایا کہ استحکام پاکستان ریلی قاضی ہاؤس سےنکالی جائے گی
جو چوک میں شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی- ملک عثمان رشید سابق چیئرمین بلدیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ استحکام پاکستان ریلی میں بھرپور شرکت کرکے مسلح افواج سے اپنی بھرپورعقیدت کا اظہار کریں