آکاخیل و سلیمان خیل یوتھ کے زیر انتظام پی ٹی آئی کے حق میں سینیئر رہنما عمران خان آکاخیل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل احمدپورشرقیہ میں بھی آکاخیل و سلیمان خیل یوتھ کے زیر انتظام پی ٹی آئی کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سابقہ ضلعی نائب صدر و سینیئر رہنما پی ٹی آئی عمران خان آکاخیل نے کی ۔ریلی چوک چاچا بستی سے ہوتی ہوئی مرکزی چوک منیر شہید سے عباسیہ چوک پہنچی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف عمران خان آکاخیل نے کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا سابقہ سیاسی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک اپنا وقار کھو چکا تھا عمران خان کی قیادت میں ملک پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال ہوا ۔ملک کی معیشت جدید خطوط پر استوار ہوئی۔ترقی کا گراف ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچا ۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس نےصحیح معنی میں ملک کی پسماندگی دور کرنے کی تگ و دو کی ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ آکاخیل و سلیمان خیل برادری کے افراد بلال خان وسیم خان عبداللہ خان شہباز خان نیازی غازی علی آفریدی علی جان خان. علی کھوکھر ۔ جاوید قریشی و دیگر نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے واشگاف نعرے بھی لگائے گئے