Advertisements

احمد پورشرقیہ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام ریلی

A rally organized by Pakistan Rah Haq Party in Ahmedpur Sharqia
کیپشن۔احمدپورشرقیہ۔افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی جارہی ہے۔
Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح احمد پورشرقیہ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام ریلی شکرانی چوک سے چوک منیر شہید تک  نکالی گئی جس کی قیادت راو جاوید اقبال نے کی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک افواج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاۓ ریلی کے شرکاء سے  راو جاوید اقبال و دیگران نے خطاب کرتے ہوۓ  کہا کہ ہمارے ملک کی افواج ہمارے کے تحفظ کی  ضامن ہے جس کی لازوال قربانیوں کی بدولت پوری قوم امن اورسکون کے ساتھ مٹھی نیند سوتی ہے ہم افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے تحمل کامظاہرہ کرتے ہوۓ گلیز قسم کی زبانوں کو برداشت کرتے ہوۓ پاکستانی اعوام پر گولی نہیں چلائی ہمارا دشمن بھارت کہتا ہے کہ جو ہم نے پاکستان کے لئے 70 سالوں میں نہیں کرسکے وہ عمران خان اور اسکے ورکروں نے کر دیکھایا یاد رہے پاکستان راہ حق پارٹی کامقصد  ملک کا  دفاع کرنا ہے اگر کسی نے ملک اور اس کے اداروں پر بری نظر رکھی تو ہم اسکی آنکھیں نکال لیں گے یہ ملک ہمارا ہے  افواج ہماری ہے ادارے ہمارے ہیں جو بھی ان کو نقصان پہنچاۓ گا وہ ملک دشمن ہوگا اور انکے سامنے ہم کھڑے ہونگے.