Advertisements

شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری‎

Arshad-Sharif
Advertisements

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں  شہید صحافی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم حاضری پر شہید صحافی کی اہلیہ  سومیا ارشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

Advertisements

جوڈیشل مجسٹریٹ کے مطابق  مسلسل طلبی کے باوجود پیش نا ہونے پر ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ جاری ہوئے۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کا شمار پاکستان کے نامور صحافیوں میں ہوتا تھا، جنہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی اور پھر دبئی سے کینیا گئے جہاں انہیں 23 اکتوبر کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔

ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹس لیا اور یہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے۔