Contact Us

پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں گےکوئی اس حوالے سے کسی ابہام کا شکار نہ ہو : عمران خان

Imran Khan

لاہور:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ہوا جس میں اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے ریجنل تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی، ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا، اس موقع پر پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا، جن ارکان کو خریدنے کی کوشش کی گئی ان خواتین کو محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔

اجلاس میں عمران خان نے پارٹی قیادت کو اعتماد کے ووٹ کیلئے یکسوئی سے تمام امور کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ایک ہی فیصلہ ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی اس حوالے سے کسی ابہام کا شکار نہ ہو، عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو واضح کر دیا ہارس ٹریڈنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں