Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل میڈیسن اینڈ سرجری کے زیر اہتمام طبی کیمپ کا انعقاد

Free medical camp of veterinary and animal
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ کلینیکل میڈیسن اینڈ سرجری کے زیر اہتمام طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجند ویٹرنری فارماسوٹیکل پرائیویٹ کمپنی کے تعاون سے منعقد کیے گئے اس مفت طبی کیمپ میں جانوروں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں 225سے زائد جانوروں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری آف اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور نے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ فارماسوٹیکل کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔