Advertisements

بہاول پور شہر کے لیے ماسٹر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے کمشنر راجہ جہانگیر انور

A master plan is being prepared for Bahawalpur city
Advertisements

بہاول پور: 26/ستمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بہاول پور شہر میں سیوریج سسٹم کی بحالی، نکاسی آب اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے ماسٹر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جس پر عملدرآمد کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ٹبہ بدر شیر بہاول پور کے مقام پرمرکزی ڈسپوزل سیوریج سسٹم کے تعمیراتی کاموں کے اچانک معائنہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن آصف اقبال، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد فاروق اورچیف سینٹری انسپکٹر احسان اللہ راحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے سیوریج سسٹم کی بحالی کے حوالہ سے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کے افسران و سٹاف فرض شناسی اور دیانتدار ی سے فرائض منصبی سرانجام دیں اور سکر مشینوں،جنریٹرزاور دیگرجدید مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سیوریج سسٹم کی بحالی کے حوالہ سے جاری تعمیراتی کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج سسٹم کی بحالی اور نکاسی آب کے کاموں میں بہتری لانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تاکہ لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔