Advertisements

ریلوے کی جعلی ٹکٹیں تیار کرکے فروخت کرنے والاملزم نوید احمد گرفتار

A man accused of preparing and selling fake railway tickets, arrested
Advertisements

جعل سازی میں ملوث ملزم سے بڑی تعداد میں جعلی ٹکٹ بنانے والا سامان برآمد

استعمال شدہ اوپن ریلوے ٹکٹیں اور پلیٹ فارم ٹکٹیں بھی برآمد ہوئی, ایس ایچ او ریلویز پولیس خانپور ملک فیاض احمد جھلن

Advertisements

سمہ سٹہ(نامہ نگار)ریلوے کی جعلی ٹکٹیں بناکر فروخت کرنے والا گرفتارریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے مؤثر کارروائی کرتے ہوۓ ریلوے کی جعلی ٹکٹیں بناکر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ملزم نوید احمد کو ایس ایچ او ریلویز پولیس خانپور ملک فیاض احمد جھلن نے چند روز قبل درج مقدمہ کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا۔جعل سازی میں ملوث ملزم سے بڑی تعداد میں جعلی ٹکٹ بنانے والا سامان برآمد، استعمال شدہ اوپن ریلوے ٹکٹیں اور پلیٹ فارم ٹکٹیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزم ان استمعال شدہ ٹکٹوں کو ٹیمپر کرکے مسافروں کو فروخت کرتا تھا۔ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کے وہ پچھلے تقریباً 10 ماہ سے اس جعل سازی کے کام میں ملوث ہے اور جعلی ٹکٹوں کو فروخت کرتا رہا ہے۔ ملزم سے کل821 مختلف اقسام کی استعمال شدہ ریلوے ٹکٹیں بھی برآمد کی گئیں۔  بوگس ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ 50 ہزار روپے نقد رقم بھی ریلویز پولیس نے برآمد کرلی۔ملزم کو ریلویز پولیس اسٹیشن خانپور میں 17 مئی کے درج مقدمے کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ 17 مئی کو درج ہونے والے مقدمے میں جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ملزم عبیدالرحمٰن نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے جعلی ٹکٹ نوید نامی شخص سے خریدی ہے جس پر ایس ایچ او خانپور ملک فیاض نے کارروائی کرتے ہوۓ ریلوے کی بوگس ٹکٹیں بنانے اور فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ریلویز پولیس ملتان شاہد نواز کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس ریلوے کی بلیک ٹکٹنگ، جعلی ٹکٹ بنانے، فروخت کرنے والے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل برقرار رکھےگی۔