Advertisements

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی صدارت بلڈ ڈونیشن کے فروغ کے لیے اہم اجلاس

A key meeting to promote blood donation was held under the chair of RPO Bahawalpur Ghazi Muhammad Salahuddin.
Advertisements

شہری خون کی فوری ضرورت کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔, بہاولپور میں 700 سے زائد افراد ورچوئل بلڈ بینک کے رکن بن چکے ہیں آر پی او

بہاولپور: ریجنل پولیس آفس بہاولپور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلڈ ڈونیشن اور رضاکارانہ خون کے عطیات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت آر پی او بہاولپور غازی محمدصلاح الدین( پی پی ایم) نے کی۔ اجلاس میں بی وی ایچ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سول ہسپتال بہاولپور کے ایم ایس، انڈس بلڈ بینک، ہمدرد بلڈ بینک، انچارج تھیلیسیمیا یونٹ سول ہسپتال، ڈائریکٹر انفارمیشن تھیلیسیمیا، ڈی ڈی میڈیا گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی، ڈائریکٹر سیف سٹی بہاولپور اور ری ہیبلیٹیشن سینٹر پولیس لائن بہاولپور کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Advertisements

اجلاس کا مقصد تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر روابط کو فروغ دینا اور ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین(پی پی ایم) نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے اور پنجاب پولیس اس نیک مشن میں پیش پیش ہے۔ ہم یونیورسٹیوں میں باقاعدہ سیمینار کا انعقاد کریں گے تاکہ نوجوان نسل کو اس کارِ خیر میں شامل کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ بلڈ ڈونرز کو مہم کا حصہ بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس کی تمام یونٹس اس مہم میں بھرپور انداز میں شامل ہیں اور باقاعدگی سے خون کے عطیات دے رہی ہیں۔

آر پی او نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے قائم کردہ ورچوئل بلڈ بینک جسے سیف سٹی چلا رہی ہے کے تحت رضاکار شہریوں کا جامع ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر بلڈ ڈونرز سے رابطہ کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری خون کی فوری ضرورت کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس وقت بہاولپور میں 700 سے زائد افراد ورچوئل بلڈ بینک کے رکن بن چکے ہیں۔ آخر میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس انسانی خدمت کا حصہ بنیں اور ورچوئل بلڈ بینک کے ممبر بن کر تھیلیسیمیا اور ایمرجنسی کیسز میں قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔