پاکستان پریس انٹرنیشنل
بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آیا جالندھر کاسکھ یاتری انتقال کرگیا
لاہور(پی پی آئی)بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آیا بھارتی شہری جوگندر سنگھ انتقال کرگیا،پی پی آئی کے مطابق65 سالہ جوگندر سنگھ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقے تیج بہادر نگر کا رہائشی تھا،متوفی بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 9 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا تھا۔