چنی گوٹھ میں ہندو خاندان نے علامہ محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا
تبیلغ اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر 250 غیر مسلم افراد علامہ محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر مسلمان ہو چکے ہیں۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ میں ہندو خاندان نے علامہ محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ہے۔ٹبہ نزیر آباد چنی گوٹھ کے رہائش پذیر ہندو مذہب کے ایک خاندان نے تبلیغ اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر عالم دین علامہ قاری محمد عمران سعیدی بانی و سرپرست اعلیٰ جامعہ اسلامیہ سعیدیہ عمران العلوم اڈا 87 بنک تحصیل لیاقت پور کے ہاتھ پر سینکڑوں لوگوں کے سامنے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔جن کے اسلامی نام بھی رکھ دیے گئے ہیں پارو رام ولد ہزارہ رام سے محمدصدیق اوراس کی زوجہ کا نام آثمہ مائی سے مریم بی بی ،بیٹا موہن سے محمد فیضان بیٹی سندیا سے سدرہ بی، بیٹا ماہیش سے محمد ذیشان نام رکھ دیے گئے ہیں جو آئندہ لکھے اور پکارے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی حدود میں اورنیپال اور دبئی سے بھی اب تک یکے بعد دیگرے 250 غیر مسلم افراد تبیلغ اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر علامہ محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر مسلمان ہو چکے ہیں۔ صحافیوں کے سوال پر نو مسلم خاندان نے بتایا ہمیں علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے تبیلغ کرنے کا جو انداز ہے اور اسلام کی دعوت دینے کیلئے جو اخلاص ہے وہ ہمیں بیحد پسند ہے علامہ نے چند مہینے پہلے ہمیں دین اسلام کی دعوت دی تھی ہم نے کہا تھا ہم سوچیں گے پھر ہمیں احساس ہوا کہ دین اسلام ایک سچا مذہب ہے اب الحمد للہ ہم نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کر رہے ہیں۔اس موقع پر قاری فدا حسین سیالوی ، معشوق احمد بھٹہ، ملک اعجاز ممبر، ملک سعید احمد نمبردار، ماسٹر عبدالحفیظ، ملک اجمل ساجد، مہر خان محمد سیال، ملک بشیر بوہڑ،اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔