Advertisements

آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری کا امکان

By-election scheduled for 12 constituencies in Punjab on 21st April
Advertisements

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے سے زائد کا الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہو گا، الیکشن کمیشن کیلئے 47 ارب 41 کروڑ کی روپے کی منظوری دی جا سکتی ہے، وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپین چلانے کیلئے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے

Advertisements

ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف سے متعلق سمری زیر غور آئے گی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔