Advertisements

رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے اور عید الفطر کی آمد میں چند دن باقی

A Few Days Left for Eid, Preparations at Peak, Rush of Buyers in Markets
Advertisements

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید کی تیاریوں میں غیر معمولی تیزی بازاروں میں خریداروں کا رش

رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے اور عید الفطر کی آمد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید کی تیاریوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام کے جمِ غفیر کے باعث بازاروں و مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں، جس کے باعث بازار رات گئے تک کھلے رہتے ہیں۔

Advertisements

عید کی تیاریوں میں سب سے اہم مرحلہ ہے ’’عید کے کپڑوں‘‘ کا انتخاب ہوتا ہے جس کے لئے خواتین پسند اور فیشن کی مناسبت سے کرتی ہیں، کپڑوں کی خریداری کے بعد خواتین کی بڑی تعداد میچنگ جیولری ڈھونڈنے نکل پڑی ہے، بازاروں میں لگے منفرد اور خوبصورت جیولری سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچیاں چوڑیوں کی دکانوں پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں، جہاں نت نئے ڈیزائنز اور کشمیری چوڑیاں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ مہندی کے سٹالز پر بھی خواتین کا رش بڑھ گیا ہے۔ بازاروں میں جوتوں اور دیگر اشیاء کی خریداری بھی عروج پر ہے جبکہ بچوں کے کھلونوں اور عید کی تیاریوں نے بھی رونق کو دوبالا کر دیا ہے۔

خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کئی مردوں نے سوٹ سلائی کیلئے درزیوں کو دے دیئے ہیں جو نہ دے سکے وہ ریڈی میڈ کپڑوں کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، کئی نوجوان سوٹ کے ساتھ ساتھ پینٹ شرٹس اور جوتوں کی خریداری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود عید کی خوشیاں منانے کے لئے پُرجوش ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ کم بجٹ میں بھی بچوں اور گھر والوں کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور خریدیں۔ واضح رہے کہ بازاروں کی یہ رونق عید کی خوشیوں کی عکاسی کرتی ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔