Advertisements

تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سات رکنی وفد کی ولی عہد شہزادہ بہاول خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں ملاقات

A delegation of tehreek Bahawalpur Province met with Bahawal Abbasi
Advertisements

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) بہاولپور صوبے کی بحالی میری اولین ترجیح ہے ہم اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں خطے کی پسماندگی کو ختم کرنے کا واحد حل بہاولپور صوبے کی بحالی ہے میرے والد نواب صلاح الدین عباسی نے اپنے ایم این اے دور میں بحالی صوبہ بہاولپور کے لیے قرارداد پیش کی تھی اس خطے کی عوام اب بحالی چاہتی ہے میں اپنی جماعت اور حکومت کا حصہ بنو ں مگر بہاولپور صوبے کی بحالی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد شہزادہ بہاول خان عباسی امیدوار ایم این اے نے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی چیئرپرسن شازیہ نورین خان، محمد اکرم انصاری، سردار مجتبیٰ بلوچ رند، ڈاکٹر محمد اکرم خان، غلام فرید بھٹی، جام محمد ارشاد،محمد حامد اور عبدالرحمن شامل تھے جب کہ اس ملاقات کے موقع پر صاحبزادہ میاں عادل جاوید عباسی،سابق جج سردار یحییٰ کلاچی اور شاہد نور مغل بھی موجود تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بہاول خان عباسی نے کہا کہ یہ خطہ میرا گھر ہے اور میں اپنے گھر کی حفاظت اور محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے سیاسی میدان میں آیا ہوں میری کامیابی اس خطے کی کامیابی ہوگی انہوں نے کہا کہ میرے آباؤ اجداد نے اس خطے کو نام اور مقام دیا اور آج اس ریاست کے ساتھ استحصال ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے وفد میں شامل محترمہ شازیہ نورین اور محمد اکرم انصاری نے بہاول خان عباسی کو ثقافتی کلچر ڈے کے حوالے سے بہاولپور میں تقریب منعقد کرانے اور ان کو شرکت کرنے کی دعوت دی اور بہاولپور صوبے کی بحالی پر قیادت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا اور مزید تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کو منظم انداز میں چلانے پر بھی اتفاق کیا