Advertisements

آج حالات بہتر ہیں، جلد لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا: آصف زرداری

Three Independent members of Balochistan assembly meet Asif Zardari join PPP
Advertisements

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری سے ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، وفد میں نرگس خان، عقیلہ یوسف، سکینہ چودھری، تسنیم چودھری، شمشاد انور اور وزیر النساء شامل تھیں

آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کیلئے آنے والی بہنوں اور بیٹیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، مجھے پتا ہے کہ کارکنوں کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

Advertisements

ملاقات کے موقع پر خاتون رہنما نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال سے پیپلز پارٹی میں ہوں، ہر بار مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست سے نام نکال دیا جاتا ہے۔

خواتین رہنماؤں نے کہا کہ نسل در نسل پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، وفد کی جانب سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں سیٹوں پر کارکنوں کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا، 2018ء کے مقابلے میں آج پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں، فیصلے کارکنوں کے حق میں کریں گے۔

ثمینہ خالد گھرکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام روشن ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے شازیہ مری اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ملاقات کروائی جائے گی، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر خواتین رہنماؤں کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے۔