اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وزیراعلیٰ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات

Overseas-Pakistani

وزیراعلیٰ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:عثمان بزدار

 اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ،ووٹ کاحق دیا ہے، ماضی میں بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کے مسائل سے پہلو تہی کی گئی

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی مخالفت کر کے اپوزیشن جماعتوں نے اپنا دوغلہ چہرہ خودبے نقاب کیا

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں:وفد اوورسیز پاکستانیز

لاہور 16 دسمبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی-وفد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے اوورسیز پاکستانیوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے – تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں – اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں – ماضی میں بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کے مسائل سے پہلو تہی کی گئی -سابق حکومتوں نے دعوے زیادہ اور کام کم کئے-اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی مخالفت کر کے اپوزیشن جماعتوں نے اپنا دوغلہ چہرہ خودبے نقاب کیا-انہوں نے کہاکہ ہر سفارتخانے میں اوورسیز پاکستانیوں کو ایک کلک سے پنجاب میں درکار ریکارڈ مل جائے گا-وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس کے دروازے کھول دیئے ہیں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں – اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم سید طارق محمود الحسن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

مزید پڑھیں