Contact Us

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کی پروفیسرعبدالواجد خان کی قیادت میں ملاقات

A delegation of IUB met with Governor Punjab

لاہور 18جولائی 2022  …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج گورنر ہائوس لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے طلباء کے وفد نے یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عبدالواجد خان کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز ڈاکٹر را ئوشاہد اور ڈاکٹر عائشہ الیاس بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر پی ایم ایل(ن)کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری بہاولپور فہیم حسن قریشی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور انہیں بہتر تعلیم دینا اور تربیت کرنا حکومت، اساتذہ اور  معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت اور معاشرے کی بہتری کا سوچناچاہئے کیونکہ سیدھے راستے اور سچائی میں ہی دائمی کامیابی ہے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں جس کی تعمیر و ترقی میں آپ کو اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے سابق ادوار میں بہاولپور سمیت جنوپی پنجاب کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، علامہ اقبال اوپن ہونیورسٹی کا کیمپس، ہوم اکنامکس کالج اورانڈسٹریل اسٹیٹ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن )کے دور میں شروع کیے گئے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلامیہ ہونیورسٹی بہاولپور کی ترقی اور ترویج کے لیے خطیر فنڈز دیئے گئے اور ان فنڈز سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نئی لیبز، طلبا کے ہوسٹلز اور نئے بلاکس بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابق حکومت نے یہ ترقیاتی منصوبے یکسر نظر انداز کردیئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مذید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
بعد ازاں، طلبا ء نے گورنر ہائوس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے طلبا ء نے کہا کہ گورنر ہائوس ایک تاریخی جگہ ہے اور وہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہ صرف طلبا ء سے ملاقات کی بلکہ انہیں گورنر ہاؤس دورے کا موقع بھی دیا۔

مزید پڑھیں