اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے وفد کا بہاول پور کا دورہ
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، سفیرامن مولانا سید عبدالخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے وفد کا بہاول پور کا دورہ – قیام امن میں علماء کرام کا کردار بہت نمایاں ہے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا اظہار خیال
بہاول پور:28/جولائی( )محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، سفیرامن مولانا سید عبدالخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے وفد نے بہاول پور کا دورہ کیا جس میں سردار محمد خان لغاری، مولانا عبدالوہاب روپڑی،علامہ رشید ترابی، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا مسعود قاسم قاسمی، علامہ سجاد حسین جوادی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، مولانا بلال نقشبندی، مولانا قاضی عبدالغفار، مولانا یار محمد، مولانا غلام یٰسین صدیقی، مولانا فقیر حبیب الرحمن اختر، عبدالرزاق شائق، مولانا عبیداللہ، سید ندیم حیدر نقوی، مولانا اشفاق احمد، مولانا شکیل احمد، خواجہ محمد ادریس، مولانا عبدالرؤف ربانی، مولانا ریاض احمد اویسی، میاں اجمل عباس، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد، مولاناصہیب و دیگران کے ہمراہ تھے۔ بہاول پور میں سفیر امن مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بہاول پور ڈویژنل سطح پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور،آر پی او صادق علی ڈوگر،ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفانِ علی کاٹھیا،ڈی پی او بہاول پور عبادت نثار،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سید موسیٰ رضا، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم،ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او بہاولنگر،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفی کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام و امن کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔ قائد قافلہ سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور اسلام کے اس پیغام محبت، رواداری اور برداشت کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن طاقتوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ ملکی سلامتی کے لیے علماء اپنا کردار ادا کریں۔ قائد قافلہ سفیر امن نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہم سب افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے پیغام پاکستان کی روشنی میں ملک کو امن و اتحاد کا گہوارہ بنانا ہے۔ اس موقع پرکمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام کا کردار بہت نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں محرم الحرام جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر میونسپل سروسز کی فراہمی، امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ آر پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں مولانا قاسم قاسمی، علامہ جواد نقوی، مولانا سردار محمد خاں لغاری، مفتی عاشق حسین شاہ، خواجہ محمد ادریس، بابر زمان، چوہدری محمد زاہد گجر، مولانا عبدالرسول اشرفی، غلام حسن زمرد، مولانا فقیر حبیب الرحمن اختر، صدرچیمبر آف کامرس حافظ محمد یونس، سید صلاح الدین جیلانی، علامہ عبدالرزاق شائق، احسان اللہ راحت، اللہ بخش کلیار، علامہ شفیق اور دیگر ممبران امن کمیٹی نے اظہار خیال کیا اور امن و امان کے قیام کے لیے تجاویز پیش کیں۔,