Contact Us

ضلع بہاولپور کے سابق ناظمین کے وفد کی امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات

Group Photo of Nawab Salahuddin Abbasi with a delegation of ex-administrators of Bahawalpur
سابق یونین ناظمین اور دیگر پر مشتمل وفد کے اراکین کا صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو

مخدوم سید غلام مرتضی بخاری، چوہدری سعید احمد ، ملک محبوب آرائیں ، غلام رسول کاکڑ اور پروفیسر امجد رضا نے نواب صلاح الدین عباسی کو عید کی مبارکباد دی اور ضلع بہاولپور کی انتخابی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔۔
سابق یونین ناظمین نے پرنس بہاول خان عباسی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔۔

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین سابق ناظمین مخدوم سید غلام مرتضی بخاری، چوہدری سعید احمد، ملک محبوب آرائیں ایڈووکیٹ، سابق جنرل کونسلر یونین کونسل ٹبی داتا خان، غلام رسول کاکڑ اور گورنمنٹ بوائز کالج سمہ سٹہ کے پروفیسر امجد رضا نے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی ۔ سابق ناظمین پر مشتمل وفد نے نواب صلاح الدین عباسی سے ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص ضلع بہاولپور کی انتخابی سیاست اور گروپ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے پرنس بہاول خان عباسی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نواب صاحب کو بتایا کہ وہ پرنس بہاول عباسی کی انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے ۔

مزید پڑھیں