انجمن تاجران خدمت گروپ کے قائد شیخ مسلم پرویز کی قیادت میں تاجروں کے وفد کی میاں گزین عباسی سے ملاقات۔صحتیابی پر مبارکباد دی۔

الحاج سعید احمد سلیمی، حاجی عبدالعزیز قریشی، چوہدری امجد اسلام اور منصور اقبال قریشی بھی وفد میں شامل تھے۔
احمدپورشرقیہ ( ) انجمن تاجران خدمت گروپ کے سربراہ شیخ محمد مسلم کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی۔ اور آپریشن کے بعد اُن کی صحت یابی پر مبارک باددی۔ اس مو قع پر میاں گزین عباسی نے اُن کے حلقہ میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ موسیٰ خان ریلوے پھاٹک ، پر فلائی اوور کی تعمیر کا کا م تیز ی سے جاری ہے۔ جس پر ایک ارب پچاس کروڑ کی لاگت آئے گی۔ جبکہ شہرمیں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کاکام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کڑی نظر رکھیں ۔ اگر کہیں غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہورہاہوتو اس کی فوری مجھے اطلاع دیں ۔ اس مو قع پر حاجی سعیدا حمد سلیمی ، حاجی عبدالعزیز قریشی ، چودھری امجد اسلام ، منصور اقبال قریشی بھی موجود تھے۔