احمد پور شرقیہ اور اوچشریف شہروں کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائے جائیں گے پرنس بہاول عباس عباسی

عباسی خاندان کی خدمات اظہر من الشمس ہیں ہمارا بہاولپوری عوام کے ساتھ 300 سال پرانہ رشتہ ہے جسے میں مزید مضبوط و مستحکم بناؤں گا
ولیعہد بہاولپور کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں عمائدین علاقہ سے گفتگو امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی موجود تھے
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے سیاسی مخالفین کے لیے میدان خالی کھلا نہیں چھوڑا جائے گا- ان خیالات کا اظہار ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں عمائدین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے -پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب کیا تو وہ اپنے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کے طویل تجربات سے فائدہ اٹھا کر ان کی رہنمائی میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی کی بھرپور کوشش کریں گے -احمد پور شرقیہ اوراوچ شریف شہروں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ان دونوں کے ماسٹر پلان بنائے جائیں گے- پرنس بہاول خان عباسی نے عمائدین کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ 2018 کی طرح اس مرتبے بھی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے انہوں نے کہا کہ عباسی خاندان کا
بہاولپوری عوام کے ساتھ 300 سالہ پرانا رشتہ ہے جسے وہ انشاءاللہ مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے -ملاقات کرنے والے عمائدین نے پرنس بہاول عباسی کو آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر انہوں نے ان سے اظہار تشکر کیا- بعد ازاں عمائدین نے نواب صلاح الدین عباسی سے علیحدگی میں ملاقات کی