Contact Us

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ظہیر اقبال چنڑ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

A delegation led by Zaheer Iqbal called on Governor Punjab Muhammad Baligh-ur-Rehman

لاہور 07جون 2022 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ظہیر اقبال چنڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کے شرکا نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن ہے کہ ہم نے آنیوالی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان دینا ہے جہاں عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی بھی یقینی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم پر فوکس ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا رواں بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے کا اعلان حکومت کا احسن اقدام ہے۔ گورنر پنجاب نے مذید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط ہوں اوراس حوالے سے میں نے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

  موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں مشکل فیصلے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اس کی ذمہ دار سابق حکومت کی ناقص پالیسیا ں ہیں جس کی وجہ سے آج پاکستان معاشی طور پرکمزور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ4 سال پہلے جب حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن)سے لی گئی تھی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن آج ہمیں بہت سارے مسائل کے ساتھ واپس ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے پچھلے دور میں ملک میں سارے شعبوں میں مسلسل ترقی(Consistent growth) ہو رہی تھی جبکہ معیشت سمیت ترقی کے تمام اعشاریے بھی بہتر تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت بہتر تھی اور مہنگائی کی شرح بھی کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ موجودہ حکومت کی شب و روز محنت کی وجہ سے بہت جلد تمام شعبوں میں پھر سے بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں