پبلک انگیجمنٹ آفس یو ایس قونصلیٹ لاہور کے وفد کی راکیل کنگ کی سربراہی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سےملاقات
اس موقع پر تعلیمی ترقی اور نوجوانوںکواعلیٰ تعلیم پر توجہ مرکوزکرنے اور کاروباری مواقع اور روزگار کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
بہاول پور : پبلک انگیجمنٹ آفس یو ایس قونصلیٹ لاہور کے وفد نے راکیل کنگ کی سربراہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ان کے دفتر ملاقات کی۔ اس موقع پر تعلیمی ترقی اور نوجوانوںکواعلیٰ تعلیم پر توجہ مرکوزکرنے اور کاروباری مواقع اور روزگار کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں، وفد نے بزنس انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن میں فریم ورک اور تدریسی طریقوں کا مشاہدہ کیا۔ طلباءوطالبات نے فعال طور پر اپنے کاروباری آغاز اور کلاس روم پر مبنی کاروباری منصوبوں کی نمائش کی، عملی سیکھنے کے نتائج، اختراعات، اور ابتدائی مرحلے کے وینچر کی ترقی کو نمایاں کیا۔ اس موقع پر اورنگزیب، غضنفر جمال اور یو ایس قونصلیٹ کے سیکیورٹی انچارج میجر فرزوق موجود تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، رجسٹرار محمد شجی الرحمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، کیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر طاہرہ اختر، ڈاکٹر شہیررضوی لیکچرر، زاہد صدیقی اور عبدالوادود سیکیورٹی آفیسر بھی موجود تھے

