Contact Us

ستاون جامعات کے اشتراک سے ماحول کے تحفظ اور بقاء کے لیے قائم ہونے والا کنسورشیم خوش آئند ہے گورنر محمد بلیغ الرحمان

A consortium for the protection and survival of the environment in partnership with 57 universities is welcome

ستاون جامعات کے اشتراک سے ماحول کے تحفظ اور بقاء کے لیے قائم ہونے والا کنسورشیم خوش آئند ہے گورنر محمد بلیغ الرحمان — وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گورنر پنجاب کو اسلامیہ یونیورسٹی کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ماحولیات اور تحفظ کی بقاء کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طرف سے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ اس سلسلے میں 57 جامعات کے اشتراک سے ماحول کے تحفظ اور بقاء کے لیے قائم ہونے والا کنسورشیم خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں مصنوعی بارش کے ذریعے ذرعی آبادکاری کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے منصوبے میں حکومتِ پنجاب خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباء سوسائٹیز کا قیام احسن اقدام ہے۔ان طلباء سوسائٹیز سے طلباء و طالبات کی کردار سازی کے ساتھ ساتھ ان کی قائدانہ صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی۔گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورہ کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والی تدریسی، تحقیقی وترقیاتی سرگرمیاں اور طلباء و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جانے والے اقدامات انتہائی خوش آئند ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنویداختر،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم جمیل، صنعت کار و سیاسی رہنما رانا محمد طارق اور چیف آف سٹاف میاں شاہد اقبال شامل تھے۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کے ہمراہ بغدادالجدید کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت کی طرزِ تعمیر کی تعریف کی اور آرٹ اور فنون لطیفہ کے فروغ پر زور دیا۔فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسزکی نئی عمارت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے سابقہ دورِ وزارت میں خصوصی ترقیاتی پیکج کے نتیجے میں تعمیر ہوئی۔گورنرنے فیکلٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایمفی تھیٹر کا بھی دورہ کیا۔انہیں سولرپارک کے دورہ کے موقع پر بتایا گیا کہ یونیورسٹی کا سولرپارک13 ہزار یونٹس کے ساتھ بجلی کی بلند ترین پیداواری سطح پر کام کر رہا ہے۔کالج آف نرسنگ کے دورہ کے موقع پر گورنر پنجاب نے جامعات میں اپنی نوعیت کے پہلے نرسنگ کالج کے اجرا ء پر اظہارِ مسرت کیا اورفیکلٹی وطلباؤ طالبات سے تدریسی سرگرمیوں اور عملی تربیت سے متعلق تفصیلی گفتگوکی اوراس موقع پر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے کلائمیٹ چینج ویب پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔گورنر پنجاب اپنے دورے کے دوران یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر بھی گئے جہاں انہیں ہیپاٹائٹس فری کیمپس مہم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بعدازاں انہوں نے مرکزی آڈیٹوریم میں اساتذہ اور طلباء کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء سوسائٹیز کے400ارکان سے حلف لیا اور سال2021میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے09طلباؤ طالبات کورول آف آنر ایوارڈسے نوازا۔

A consortium for the protection and survival of the environment in partnership with 57 universities is welcome

مزید پڑھیں