Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کے زیر نگرانی غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا گرینڈ آپریشن شروع

EidulAdha celebrated in Sub-diivision AhmedpurEast with enthusiasm

شہر میں کمرشل سروے کا بھی آغاز، تعمیرات مالکان کو 4 جون تک نقشہ منظور کرانے اور کمرشلائزیشن فیس ادا کرنے کی ہدایت،

اوچ شریف (نامہ نگار) حکومتی ہدایات پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا گرینڈ آپریشن شروع، شہر میں کمرشل سروے کا بھی آغاز، تعمیرات مالکان کو 4 جون تک نقشہ منظور کرانے اور کمرشلائزیشن فیس ادا کرنے کی ہدایت، عدم ادائیگی کی صورت میں غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر و مسمار کیا جائے گا، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف/ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد کے زیر نگرانی میونسپل کمیٹی اوچ شریف نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں عباسیہ روڈ نزد للو والی پل پر قائم کمرشل بلڈنگز کے مالکان ملک اللہ نواز، حضور بخش، ساجد اعوان، راشد اعوان وغیرہ اور مین بازار میں واقع سفیان مارکیٹ کے مالک اکمل مڑل کو غیر قانونی تعمیرات بنانے، نقشہ منظور نہ کرانے اور نوٹسز کے باوجود کوائف بابت نقشہ منظوری و لاکھوں روپے پر مشتمل کمرشلائزیشںن فیس جمع نہ کرانے پر  سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 جون تک متعلقہ کمرشل تعمیرات کی نقشہ منظوری اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، وگرنہ مذکورہ تعمیرات کو سربمہر و مسمار کیا جائے گا، اس سلسلے میں مذکورہ بلڈنگز مالکان نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہماری تعمیرات قانونی طور پر منظور شدہ ہیں، پسند ناپسند کی بنیاد پر آپریشن کر کے ہمارے کاروبار برباد کیے جا رہے ہیں، ہماری ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں