Contact Us

کرافٹ کو فروغ دینے کے لیے کرافٹ بازار میں بزنس ماڈل تیار کیا جائے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

A business model should be developed in the craft market

بہاول پور:10/ اکتوبر:  ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کرافٹ بازار کو فعال اور دستکاروں کو ان کے فن پاروں کو فروغ دینے کے لیے بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالہ سے تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر شعبہ فائن آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پروفیسر فرجاد فیض، فاطمہ منظور، سانول صومان، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز زبیر عباسی،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈائریکٹر میوزیم زبیر ربانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد رضوی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرافٹ کو فروغ دینے کے لیے کرافٹ بازار میں بزنس ماڈل تیار کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہفتہ وار پروگرام ترتیب دئیے جائیں اور لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے موثر انداز میں تشہیر کی جائے۔ اسی طرح کرافٹ بازار میں فوڈ کورٹ قائم کیا جائے اور اس کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کر کے گرین بیلٹس قائم کی جائیں۔  

مزید پڑھیں