Advertisements

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک دھچکا، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا 

Petrol
Advertisements

 نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisements

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔ دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، کیسے گزارہ کریں