وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا اقدام،مختلف اضلاع میں 12نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے فوری اقدامات اور چارٹر کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت،پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا مرکز بنائیں گے
نئی یونیورسٹیاں بننے سے دور دراز علاقو ں کے طلبہ بالخصوص طالبات مستفید ہوں گی،وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات
لاہور10فروری:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بڑا اقدام -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 12نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے فوری اقدامات اور چارٹر کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ 12نئی یونیورسٹیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم کی جائیں گی -وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئی یونیورسٹیاں بننے سے دور دراز علاقو ں کے طلبہ بالخصوص طالبات مستفید ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا مرکز بنائیں گے۔عالمی سطح پر پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ صوبہ بھر میں ہائرایجوکیشن کے197ترقیاتی منصوبے 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جارہے ہیں -سیکرٹری ہائر ایجوکیشن او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-