Advertisements

تھانہ نوشہرہ جدید کے موضع عالی واہن میں چوری کے شبہ میں 50 سالہ شخص عابد قتل

dsp farrukh javed and slain
Advertisements

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ چوہدری فرخ جاوید

مبارک پور( نامہ نگار)تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ میں مبینہ  چوری کے شبہ میں 50 سالہ شخص کو  مبینہ علاقہ مکینوں نے تشدد کر کے قتل کر دیا  تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت مبارک پور پہنچا دیا۔تفصیل کے مطابق مقتول کے بھائی محمد خالد سکنہ موضع مکھواڑہ نے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کو بتایا کہ گزشتہ شب میر ابھائی عابد بعمری پچا س سال  دریائے ستلج کے پار اپنے رشتہ داروں کو ملنے جارہا تھا۔ جب وہ موضع عالی واہن میں اسماعیل گھلو کے گھر کے قریب پہنچا تو  اچانک ملزمان عدنان ، عرفان، سجاد ، ظہور  احمد، شعیب ، عبدالمجید ، محمد نواز ، اللہ ڈتہ، بلا ل ، اسماعیل ، نوا ز، اپنے سات نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگئے  اور میر ےبھائی کو پکڑلیا اور الزام لگایا کہ وہ سولر  پلیٹیں چور ی کررہا تھا انہوں نے میر ے بھائی عابد کو سوٹیوں ، تھپڑوں ، مکوں سے مارنا شروع کردیا۔ جس سے میرا بھائی بے ہوش ہوگیا۔ اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔ جبکہ ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ چوہدری فرخ جاوید نے ایس ایچ او محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے ان  کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

Advertisements