کھجوریں اُتارتے ہوئے چالیس سالہ شخص گر کر جاں بحق

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار )کھجور کے درخت سے کھجوریں اُتارتے ہوئے چالیس سالہ شخص گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ عباسیہ کا رہائشی محمدا سلم کھجور کے درخت پر چڑ ھ کر کھجور یں اُتاررہا تھا۔ کہ اس دوران پاؤں پھسلنے سے محمد اسلم درخت سے نیچے آگرا ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسا۔ اُ س کی نمازجنازہ میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔