Advertisements

ٹرین کی زد میں آکر علی کھاڑک کا بارہ سالہ بچہ مجاھد ولد قاسم جاں بحق

Dera Nawab Sahib Railway Station
Advertisements

قانونی کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی
احمدپورشرقیہ  (نامہ نگار) ٹرین کی زد میں آکر بارہ سالہ کمسن بچہ جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ علی کھاڑک کا بارہ سالہ بچہ مجاھد ولد قاسم احمدپورشرقیہ فلائی اوور کے نیچے واقع ریلو ے ٹریک کراس کرکے ریلو ے ٹریک کے ساتھ کھڑا تھا کہ کراچی سے ساہیوال یوسف آباد جانے والی ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ قانونی کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Advertisements