احسان احمد سحر احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سرپرست اعلیٰ، شبیر قریشی چیئرمین مجلس عاملہ منتخب
اے یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں حلف برداری کی تقریب کے انعقاد اور اے یو جے فورم قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر صحافی احسان احمد سحر کو سرپرست اعلی اور شبیر احمد قریشی کو چیئرمین مجلس عاملہ منتخب کر لیا گیا، اے یو جے کا اجلاس سرپرست سید سرفراز حسین زیدی اور صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے احمد پور شرقیہ کے عہدے داروں کی تقریب حلف وفاداری کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، مزید براں اے یو جے فور قائم کرنے کا فیصلہ بھی ہوا جس کا باقائدہ آغاز تقریب حلف برداری کے بعد ہوگا، آئی یو جے فورم میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر تنظیموں، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا تاکہ شہری و علاقائی مسائل کو اجاگر کیا جا سکے، احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری عمران لاڑ نے انجام دیے، اجلاس میں نائب صدور محمد اکبر لنگاہ، سید مبین رضوی، محمد یوسف غنی قریشی، چیئرمین مجلس عاملہ شبیر احمد قریشی، وائس چیئرمین سید صفدر حسین بخاری اور کوآرڈینیٹر ارحم سلیم قادری نے اظہار خیال کیا۔