کمشنر بہاول پور ڈویڑن راجہ جہانگیر انور کی اپنے دفتر میں نومنتخب عہدیداران پریس کلب بہاول پور سے ملاقات
بہاول پور12/جنوری: کمشنر بہاول پور ڈویڑن راجہ جہانگیر انور نے اپنے دفتر میں نومنتخب عہدیداران پریس کلب بہاول پور سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب اکمل چوہان، جنرل سیکرٹری راحیل طاہر، چوہدری محمد سلیم، دیگر عہدیداران پریس کلب عاصم اختر، رانا مقصود، سہیل احمد پاشی، خالد سردار، مشتاق بھٹی، میاں عزیز، مجید ہاشمی، سمیع اللہ خان، ذیشان ملک،سابق صدر پریس کلب شاہد اختر بلوچ، سابق صدرپریس کلب نصیر احمد ناصر، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید،ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویڑن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں جو لوگوں کا شعور اجاگر کرنے اور انہیں درست رہنمائی فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافت بہت معتبر پیشہ ہے اور اس سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ صحافی کالونی کے قیام کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کام کیا جائے گا۔کمشنر بہاول پور ڈویڑن نے کہا کہ پریس کلب کے اراکین کے لیے جدید صحافتی امور بارے پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران پریس کلب پریس کلب کی ترقی اور ممبران پریس کلب کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر صدر پریس کلب اکمل چوہان، جنرل سیکرٹری راحیل طاہر، سابق صدر پریس کلب شاہد اجتر بلوچ نے پریس کلب امور بارے بریفنگ دی۔