عمران نیازی اور ان کے حواری دشمن کی طرح ملکی معیشت پر حملہ آور ہیں حسن عسکری شیخ
مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما کا کلیار برادری کے سرکردہ رہنما ملک ملازم حسین کلیار کی جانب سے میں دیئے گیا ظہرانہ میں اظہارخیال
چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ان کے حواری دشمن کی طرح ملکی معیشت پر حملہ آور ہیں اور ہر روز پروپیگنڈا شروع کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں عمران نیازی اپنے اقتدار کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں جبکہ ان کے پیرو کار بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کوڑا کلیار میں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ کلیار برادری کے سرکردہ رہنما ملک ملازم حسین کلیار کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گیا ظہرانہ جس میں روایتی کھانے ساگ، مکھن اور ڈھوڈے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ اس موقع پر ماسٹر مختیار الدین کلیار، شاہ نواز کلیار، جام عبدالغفور گھوٹیہ، جام صفدر گھوٹیہ، جام اجمل درگوچہ، محمد سراج، محمد آصف کلیار ایڈووکیٹ، غلام محی الدین، غلام شبیر کلیار اور رانا ساجد غفار و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور حواری حواس باختہ ہو چکی ہے نیا سال شروع ہوگیا ہے مگر ایک انتشار پسند جماعت کے فسادی سربراہ کی شرپسندانہ سوچ بدلنے کانام نہیں لے رہی اس فسادی کی وجہ سے منتخب جمہوری اسمبلیوں کے منتخب ارکان پر اس کی غیر جمہوری سوچ حاوی ہورہی ہے اس کے ارکان اسمبلی واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں مگر یہ شخص جان بوجھ کر ان کو بلاوجہ انتخابات میں دھکیل رہا ہے۔