Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر محمد فیصل نے خانقاہ شریف میں چار غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا, چار پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد جرمانے

Sealed four illegal oil agencies in Khanqah Sharif
Advertisements

سمہ سٹہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر محمد فیصل نے تحصیل صدر کے علاقے خانقاہ شریف میں چار غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا اور گوہر شاہر روڈ پر چار پیٹرول پمپس کو پیمانہ میں کمی پر ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد جرمانے عائد کیے‘ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر محمد فیصل نے غیر قانونی آئل ایجنسیز اور کم مقدار اور زائد قیمتوں پر پیٹرول فروخت کرنیوالے پیٹرول پمپس کیخلاف کاروئیاں جاری‘ تحصیل بہاولپور صدر کے علاقہ جات خانقاہ شریف میں قائم غیر قانونی قائم آئل ایجنسیوں محمد ایاز شاہ ولد غلام محمد پیٹرول ایجنسی، ملک وسیم اقبال ولد حق نواز پیٹرول ایجنسی، محمد سجاد ولد غلام فرید پیٹرول ایجنسی اور محمد افضل ولد نذر حسین آئل ایجنسی کو موقع سیل کر دیا اور گوہر شاہ روڈ پر قائم پیٹرول پمپس نرخ، کوالٹی اور نرخ نامے چیک کئے اور کم مقدار پیمانہ اور زائد نرخ پر پیٹرول کی فروخت کرنے پر مہر مزمل پیٹرول پمپ کو 30000ہزار روپے جرمانہ وقاص پیٹرولیم کو20000ہزار روپے جرمانہ،عمر پیٹرولیم 30000 ہزار روپے جرمانہ اور سوان پیٹرولیم کو 40000ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔