جامعہ اسلامیہ نے سماجی علوم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب کی رہنمائی میں گزشتہ تین برسوں میں نمایاں ترقی کی: پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی
ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ نے سماجی علوم میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب کے وژن اور رہنمائی میں گزشتہ تین برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سوشل سائنسز کے تین مجلے ہا ئر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے دیگر علوم کے ساتھ سماجی علوم میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دنیا کی 900جامعات میں شامل ہوئی۔ اس وقت فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے 19پروگراموں میں داخلے جاری ہیں ان میں بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی، ایڈونس ڈپلومہ ان کونسلنگ سائیکالوجی،ایڈونس ڈپلومہ ان کلینیکل سائیکالوجی، بی ایس اکنامکس، بی ایس بزنس اکنامکس، بی ایس اکنامکس اینڈ فنانس، بی ایس ڈویلپمنٹ سٹڈیز، بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز، بی ایس ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز، بی ایس انفارمیشن مینجمنٹ، بی ایس ماس کمیونیکیشن، بی ایس پولیٹیکل، بی ایس پولیٹیکس اینڈ پارلیمنٹری سٹڈیز، بی ایس جنڈر سٹڈیز، بی ایس پبلک پالیسی اینڈ گورنس، بی ایس پبلک ایڈمنسٹریشن، بی ایس سوشل ورک، بی ایس سوشیالوجی اور بی ایس انتھروپولوجی شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ سماجی علوم خصوصا نفسیات، معاشیات، انفارمیشن مینجمنٹ، ماس کمیونیکیشن، سوشل ورک، سوشیالوجی اور انتھروپولوجی جیسے مضامین میں سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ سوشل سائنسز کے سماجی علوم میں داخلہ لیں کیونکہ سوشل سائنس کا دائرہ علم بہت وسیع ہے۔ سماجی علوم کی ترقی کسی بھی معاشرے ترقی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ مضبوط جمہوری اور ترقی یافتہ قومیں سوشل سائنس کی تعلیم و تحقیق کی طویل تاریخ کی حامل ہیں۔